امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اورتیز ہواوٴں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔کینیڈاکے شہرٹورنٹو میں برف کے طوفان نے زندگی پرجمود طاری ہوگیا۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا شدید طوفانی بارشوں اورتیز ہواوٴں کی لپیٹ میں ہے۔ سان فرانسسکو میں بارش سے کئی سڑکیں اورانٹرچینجززیرآب آگئے ہیںجبکہ ہزاروں گھربجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ سٹی بس سروس اورفیری سروس معطل کردی گئی
اوراسکول بند کردیے گئے ہیں۔ سان فرانسسکو ایئرپورٹ سے 240پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی پروازیں تاخیرکا شکار ہیں۔ ریاست اوریگن اور واشنگٹن میں بھی خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں برفانی طوفان نے ہر شے کو برف سے ڈھک دیا ہے۔ سڑکوں پرمتعدد حادثات پیش آئے جن میں کئی افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے 4سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔